سجل علی نے ایک بار پھر اپنے حسن کے جلوے بکھیر دیے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی ایک بار پھر اپنے دلکش برائیڈل انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

اداکارہ سجل علی نے حال ہی میں ایک نئے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے، یہ فوٹو شوٹ کسی ذاتی تقریب کے لیے نہیں بلکہ ایک فیشن مہم کا حصہ تھا۔

وائرل تصاویر میں سجل علی سرخ عروسی لباس میں ملبوس دکھائی دیں جہاں ان کی خوبصورتی اور نفیس انداز نے مداحوں کو متاثر کردیا، ان کے اس دلہن والے لک کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’’ایک لازوال دلہن کا حسین لمحہ۔‘‘

سجل علی برائیڈل لک میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھی بہت پسند کیا جارہا ہے اور تصاویر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles