پوڈکاسٹ میں سگریٹ نوشی؛ شہزاد نواز کا اندازِ گفتگو تنازع بن گیا

پوڈکاسٹ میں سگریٹ نوشی؛ شہزاد نواز کا اندازِ گفتگو تنازع بن گیا

ناظرین کے مطابق شہزاد نواز اکثر انٹرویوز کے دوران سگریٹ نوشی کرتے دکھائی دیتے ہیں

پاکستانی اداکار اور میزبان شہزاد نواز اپنے حالیہ رویے کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

شہزاد نواز اپنی باوقار شخصیت، مضبوط اسکرین پریزنس اور شاندار مکالمہ ادائیگی کے لیے جانے جاتے ہیں، وہ اس وقت ایک نجی ٹی وی کے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی ایک پوڈکاسٹ کی میزبانی بھی کر رہے ہیں جس میں متعدد معروف شخصیات شرکت کر چکی ہیں۔

اگرچہ ان کا پوڈکاسٹ مقبولیت حاصل کر رہا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ایک عمل پر اعتراض کیا ہے۔

ناظرین کے مطابق شہزاد نواز اکثر انٹرویوز کے دوران سگریٹ نوشی کرتے دکھائی دیتے ہیں جسے وہ بظاہر ایک غیر رسمی یا کیژول انداز کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس رویے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک عوامی شخصیت کو اس قسم کے عمل سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے نوجوانوں پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث جاری ہے جہاں کچھ افراد اسے ذاتی آزادی قرار دے رہے ہیں جب کہ اکثریت اسے ایک غیر مناسب مثال سمجھ رہی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles