منیب بٹ اور ایمن خان کے ہاں تیسرے بچے کی آمد، ننھی پری کا نام کیا رکھا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان نے اپنی تیسری بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

اداکار منیب بٹ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ ان کی تیسری بیٹی کی پیدائش 26 اگست کو ہوئی ہے، جس کا نام ’نیمل منیب‘ رکھا گیا ہے۔
Muneeb Butt & Aiman Khan Welcome Third Child

منیب بٹ کی جانب سے اس اطلاع کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور ننھی شہزادی کے لیے محبت بھرے پیغامات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ منیب بٹ اور ایمن خان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں امل (2019) اور مرال (2023) پہلے ہی ان کے خاندان کا حصہ ہیں۔

یہ خوشخبری جوڑے کے مداحوں کے لیے خوشی کا پیغام بن کر سامنے آئی ہے، جو سوشل میڈیا پر اپنے پسندیدہ اسٹارز کی خوشیوں میں شریک ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles