پنجابی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار چل بسے

پنجابی فلم انڈسٹری کے سینئر اور ہر دلعزیز کامیڈین اداکار جسوندر سنگھ بھلہ 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اداکار جسوندر سنگھ بھلہ جمعہ کی صبح موہالی کے فورٹس اسپتال میں دم توڑ گئے۔
پنجابی کامیڈین جسویندر بھلا 65 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

جسوندر بھلہ کو ان کے منفرد مزاحیہ انداز، مکالمہ ادائیگی اور اسٹیج و فلمی کرداروں میں بھرپور توانائی کے لیے جانا جاتا تھا، وہ متعدد سپرہٹ فلموں کا حصہ رہے، جن میں ’کیری آن جٹہ‘ میں ان کا کردار خاص طور پر شائقین کو یاد رہے گا۔

اداکار کی آخری رسومات ہفتے کے روز ان کے آبائی علاقے بالونگی میں ادا کی جائیں گی، جہاں پنجابی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی فنکار، دوست اور مداح شرکت کریں گے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles