عاصم اظہر سے علیحدگی؛ میرب علی کا پہلا جذباتی بیان سامنے آگیا

پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر میرب علی نے آخرکار گلوکار عاصم اظہر سے علیحدگی کے بعد پہلی بار اپنے دل کی بات کہہ دی ہے۔

میرب علی نے عاصم اظہر کے ساتھ علیحدگی کے بعد ایک مختصر انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ میرے دل کی حالت جانتا ہے اور یہی میرے لیے کافی ہے۔
Merub Ali Breaks Silence On Breakup With Asim Azhar

میرب علی کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اور اسٹوری میں ایک خوبصورت گلدستہ نمایاں ہے، جس کے ساتھ ایک مختصر مگر بامعنی نوٹ کارڈ بھی رکھا ہے۔

اس کارڈ پر حضرت علی علیہ السلام کا بصیرت افروز قول درج ہے، جو مشکل گھڑی میں صبر، حوصلے اور امید کی روشن علامت بن کر دل کو تسلی دیتا ہے۔

Merub Ali Breaks Silence On Breakup With Asim Azhar

اداکارہ کی یہ سادہ اور دل کو چھو لینے والی بات سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل دیکھنے کو ملے۔

 کچھ نے اسے توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا جبکہ کئی مداحوں نے ان کے لیے ہمدردی اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی تقریباً تین سال قبل ہوئی تھی، تاہم گزشتہ ہفتے عاصم اظہر نے اچانک انسٹاگرام پر ایک بیان کے ذریعے منگنی کے اختتام کی تصدیق کر دی، جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات ختم ہونے کی خبریں سامنے آئیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles