اداکارہ اریج محی الدین اپنے پیاروں کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ اریج محی الدین عید کے موقع پر اپنے قریبی رشتوں کی یاد میں جذباتی ہو گئیں۔

ایک نجی ٹی وی کے عید اسپیشل مارننگ شو میں شرکت کے دوران اداکارہ اریج محی الدین سے پوچھا گیا کہ اسلام آباد میں وہ عید کیسے مناتی ہیں؟

اس سوال کے جواب میں اریج نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیشہ عید اپنے پیاروں، خاص طور پر والد اور نانی کے ساتھ مناتی تھی لیکن اب وہ دونوں اس دنیا میں نہیں رہے۔
Areej Mohyuddin Gets Emotional On Eid

انہوں نے دل گرفتہ انداز میں بتایا کہ چند روز قبل نانی کا انتقال ہوا جبکہ والد کا انتقال کچھ برس پہلے ہو چکا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان قریبی رشتوں کے جانے کے بعد عید کی خوشیاں وہ نہیں رہیں جو پہلے ہوا کرتی تھیں، اب عید کا دن زیادہ تر ان یادوں میں گزرتا ہے جو ان عزیزوں سے وابستہ ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles