دبئی میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فنی خدمات کا اعتراف، اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا

پاکستان کے معروف ستارے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو پاکستانی فلم انڈسٹری میں ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا ہے۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو یہ اعزاز پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات، فیصل نیاز ترمذی نے ایک خصوصی تقریب کے دوران پیش کیا۔

یہ تقریب حالیہ پاکستانی فلم “لو گرو” کی تشہیری مہم کے تحت منعقد کی گئی، جس میں دبئی میں موجود پاکستانی کمیونٹی، سفارتی مشن کے اراکین، مداحوں اور میڈیا نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Star power: Pakistani artists Mahira Khan and Humayun Saeed honoured in Dubai

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر فیصل ترمذی نے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ فنونِ لطیفہ پاکستان کی سافٹ پاور کا ایک مضبوط ذریعہ ہیں، ہمارے فنکار دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور ثقافتی تشخص اجاگر کرتے ہیں اور عالمی سطح پر ہماری کہانی بیان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم لو گرو جیسے منصوبے نہ صرف پاکستان کے جدید اور ترقی پذیر ثقافتی چہرے کو سامنے لاتے ہیں بلکہ دنیا بھر کے ناظرین سے دلوں کو جوڑنے کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید تقریباً ایک دہائی بعد کسی فلم میں اکٹھے نظر آئیں گے، ان کی آخری مشترکہ فلم “بن روئے” 2015 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا تھا، تاہم اب انکی نئی فلم “لو گرو” 6 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles