بھارتی جارحیت؛ اداکارہ دانیہ انور بھی بھارتی اداکاروں پر برس پڑیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ دانیہ انور نے معصوم پاکستانیوں کے جانی نقصان پر خوشی کا اظہار کرنے والے بھارتی فنکاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ دانیہ انور نے پاک بھارت کے درمیان جاری حالیہ واقعات پر اپنے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

دانیہ انور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں لکھا کہ فن و ثقافت کے نام پر ایسے بھارتی فنکاروں کی حمایت بند کی جائے جو سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا ساتھ دے رہے ہیں۔

انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے تمام بھارتی فنکاروں کو فوری طور پر اَن فالو اور بلاک کریں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles