بھارتی اداکار سونو سود کی اہلیہ کار حادثے میں شدید زخمی


بھارتی اداکار سونو سود کی اہلیہ کار حادثے میں شدید زخمی

بھارت کے نامور اداکار اور ایکشن ولن سونو سود کی اہلیہ کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونو سود کی اہلیہ اپنی بہن اور بھانجے کے ساتھ ممبئی سے ناگپور ہائی وے پر سفر کر رہی تھیں کہ کار حادثے کا شکار ہوگئی اور مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

جائے حادثہ سے اداکار کی اہلیہ اور بھانجے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی اداکار سونو سود ناگپور پہنچے اور اس وقت اپنی اہلیہ کے ساتھ ہیں۔

اداکار سونو سود نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اہلیہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، حادثہ بہت خوفناک تھا، اہلیہ معجزانہ طور پر محفوظ رہی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles