کبریٰ خان اور گوہر رشید نے سعودی عرب میں نکاح کرلیا


کبریٰ خان اور گوہر رشید نے سعودی عرب میں نکاح کرلیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید نے سعودی عرب میں نکاح کر لیا۔

معروف اداکارہ کبریٰ خان نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں، جن میں دونوں کو خانہ کعبہ کے سامنے دیکھا جا سکتا ہے۔

مرزا گوہر رشید احرام میں، جبکہ اداکارہ سفید رنگ کے عبایا میں نظر آئیں۔

 

 

تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’70 ہزار فرشتے گواہ ہیں اور اللہ کی رحمت ہم پر بارش کی طرح برس رہی ہے۔’

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اسٹار جوڑی سعودی عرب میں نکاح کرے گی، تاہم تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles