سونے کی قیمت میں کمی
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 98 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 56 ہزار 87 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کی کمی سے 2859 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 23 روپے کی کمی سے 3 ہزار 327 روپے ہو گئی۔