آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز کا پرومو جاری
ٓریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز کا پرومو جاری کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز ’دی با***ڈز آف بالی وڈ‘ کا اعلان ہو گیا۔ یہ اعلان ’نیکسٹ آن نیٹ فلکس انڈیا 2025‘ ایونٹ میں شاہ رخ خان نے خود ایک مزاحیہ پرومو کے ذریعے کیا۔
پرومو ویڈیو میں شاہ رخ مختلف انداز میں اپنے مشہور ڈائیلاگز دہرانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ہدایتکار بار بار ری ٹیک کا مطالبہ کرتا ہے۔ آخرکار شاہ رخ غصے میں کہتے ہیں، ’باپ کا راج ہے کیا؟‘ جس پر کیمرہ آریان کی طرف مڑتا ہے اور وہ مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں، ’ہاں‘۔
اس کے بعد شاہ رخ خان اپنے بیٹے کی سیریز کا تعارف کراتے ہوئے اسے ’سب سے نرالی، جرات مند اور فلمی ترین کہانی‘ قرار دیتے ہیں۔ پرومو میں شاہ رُخ خان کی مشہور فلم ’جوان‘ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، جہاں آریان اپنے والد کے مشہور مکالمے ’بیٹے پر ہاتھ اٹھانے سے پہلے…‘ کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ سیریز ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے جس کی پروڈکشن گوری خان کر رہی ہیں۔