بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کی تیسری شادی کی خبریں زیرِ گردش
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کی تیسری شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔
انڈین میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بال؛ی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان ایک خاتون کے ساتھ زندگی کی نئی شروعات کرنے والے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان کی مبینہ خاتون دوست کا تعلق بنگلور سے ہے۔ ہمیں ان کی رازداری کا احترام کرنا چاہیے اور ذاتی تفصیلات کو ظاہر نہیں کرنا چاہیے لیکن اداکار نے حال ہی میں اُس خاتون کو اپنے اہل خانہ سے ملوایا اور ان کی ملاقات اچھی رہی۔
عامر خان کی پہلی شادی رینا دتہ سے 1986 میں ہوئی تھی لیکن دونوں 2002 میں علیحدہ ہو گئے تھے۔ بعد ازاں 2005 میں عامر خان نے فلم ساز کرن راؤ سے شادی کی لیکن 2021 میں طلاق ہو گئی اور اب عامر خان ایک بار پھر محبت میں مبتلا ہوگئے اور اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے والے ہیں۔