معروف اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں
پاکستان کے معروف اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِگردش ہیں۔
رواں سال کے آغاز سے ہی شوبز انڈسٹری میں شادیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اداکار مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تصدیق ہوچکی ہے۔
اب پاکستان شوبز انڈسٹری میں تیزی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔
مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ خبریں سر اٹھا رہی ہیں کہ اداکار ایک وکیل اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر سے شادی کرنے والے ہیں جن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔
دسری جانب مداحوں کا کہنا ہے کہ احمد علی اپنی زندگی کو بہت پرائیوٹ رکھتے ہیں اوراسی لیے انکی شادی بھی بہت سادگی سے ہوسکتی ہے جس میں صرف قریبی رشتے داروں کی ہی شرکت ممکن ہوگی۔