عالمی ایوارڈ یافتہ ہدایتکار معیز عباس کی ویب سیریز ’فروٹ چاٹ‘ کا ٹریلر جاری


عالمی ایوارڈ یافتہ ہدایتکار معیز عباس کی ویب سیریز ’فروٹ چاٹ‘ کا ٹریلر جاری

معذوری کے باوجود زندگی میں درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی خاتون تنزیلا خان پر بنائی گئی ویب سیریز ’فروٹ چارٹ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اس ویب سیریز کی کہانی مشہور رائٹر اور ہیومن ایکٹیوسٹ تنزیلا خان نے تحریر کی ہے، جو خود اس میں ’شبانہ‘ نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس میں معروف اداکار فواد جلال، نادیہ افغان اور تمکنت منصور اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

فروٹ چارٹ کی کہانی ایک باہمت اور تعلیم یافتہ لڑکی شبانہ کے گرد گھومتی ہے، جو وہیل چیئر پر ہے اور معذوری کے باوجود زندگی میں درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے معاشرے میں اپنا مقام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس ویب سیریز کے ہدایتکار پاکستان کے عالمی ایوارڈ یافتہ نوجوان ہدایتکار معیز عباس ہیں۔

’فروٹ چارٹ‘ پہلے ایک مختصر فلم کی شکل میں پیش کی گئی تھی، جس نے مسلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (یو کے)، ویمن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، اور روس سے ’بہترین مختصر فلم‘ کے ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles