بچوں کو تھیٹر میں لے جانے پر پابندی عائد


بچوں کو تھیٹر میں لے جانے پر پابندی عائد

بھارت کے تلنگانہ ہائی کورٹ نے تھیٹر شوز میں بچوں کو لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ ہائی کورٹ نے بھارتی فلم ’پشپا 2 ‘ کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد تھیٹر شوز سے متعلق اہم فیصلہ سنایا ہے۔

عدالت نے ریاستی حکومت اور سینما گھروں کی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کو صبح 11 بجے سے پہلے اور رات 11 بجے کے بعد فلم دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ عدالت نے ریاستی حکومت پر اضافی شوز اور ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دینے پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ ریاستی حکومت پہلے ہی رات 1 بجے سے صبح 8 بجے تک تھیٹر شوز پر پابندی عائد کر چکی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles