میرے لیے خواتین کی کمی نہیں، خاتون کی لالچ میں رات کو ملنے نہیں گیا، خلیل الرحمان قمر


میرے لیے خواتین کی کمی نہیں، خاتون کی لالچ میں رات کو ملنے نہیں گیا، خلیل الرحمان قمر

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ میرے لیے خواتین کی کمی نہیں، خاتون کی لالچ میں رات کو ملنے نہیں گیا۔

حال ہی میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے اغوا کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں پولیس اور عدلیہ کا اہم کردار رہا ہے، دونوں ادارے اچھا کام کر رہے ہیں، وہ مطمئن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی کوئی خاتون یا مرد انہیں رات کو ملنے کے لیے بلائے گا تو وہ ضرور جائیں گے، انہیں جلد کی بیماری ہے، اس لیے وہ سورج کی روشنی میں کم نکلتے ہیں، ان کی زیادہ تر میٹنگز اور ملاقاتیں رات کو ہوتی ہیں۔

ڈرامہ نگار نے کہا کہ ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے، ان کے لیے خواتین کی کوئی کمی نہیں تھی۔ وہ یہ سوچ کر رات کو نہیں گئے کہ وہ خاتون کے پاس جا رہے ہیں اور وہ کسی طرح کی خاتون کی لالچ میں رات کو ملنے نہیں گئے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles