شان شاہد بغیر شرٹ تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے
پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد بغیر شرٹ تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔
حال ہی میں معروف اداکار شان شاہد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر باتھ روم سے تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ بغیر شرٹ نظر آ رہے ہیں۔
ان تصاویر پر کچھ مداحوں نے ان کی فٹنس کی تعریف کی جبکہ کئی لوگوں نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
بعدازاں شان شاہد نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ایک پیغام سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔
شان شاہد نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’مردوں اور عورتوں کو خالق نے برابر بنایا ہے، لیکن دونوں کو مختلف تحفے دیے ہیں۔ مردوں کو جسمانی طاقت جبکہ عورتوں کو خوبصورتی، صبر، نرمی، طاقت اور حیا کی دولت عطا کی گئی ہے۔‘
انہوں نے لکھا کہ’میں 50 سال کی عمر میں اسکرپٹ کے مطابق اپنی شکل بدلنے کی کوشش کرتا ہوں، یہ میرا کام ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ مجھے صحت اور جسم کی دیکھ بھال کرنے کی طاقت ملی ہے۔‘

اداکار شان شاہد نے لکھا کہ وہ اپنی عمر کے لوگوں کو فٹنس کے حوالے سے ترغیب دینے کی کوشش کرتے ہیں، دنیا میں مردوں کو شرٹ لیس ہونے کا حق حاصل ہے، اور اگر کوئی اس حق کو بدلنا چاہے تو وہ اپنے خیالات پوسٹ کر کے اس کا اظہار کرسکتا ہے۔