حملے کے بعد سیف کی سیکیورٹی کی ذمہ داری کس بالی ووڈ اداکار کو دیدی گئی؟
حملے کے بعد سیف علی خان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری بالی ووڈ اداکار رونت رائے کی ایجنسی کو دیدی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کے خاندان نے اداکار کی سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے یہ ذمہ داری اب بالی ووڈ اداکار رونت رائے کی ایجنسی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
رونت رائے منگل کی شام سيف علی خان کے باندرا میں واقع گھر پر موجود تھے اور اداکار کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے نظر آئے۔
بعدازاں رونت رائے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں سیف کے ساتھ ہیں۔
تاہم انہوں نے اداکار کو فراہم کی جانے والی سکیورٹی کی تفصیلات سے متعلق میڈیا کو بتانے سے گریز کیا۔