ہالی ووڈ اداکارہ سنتھیا نکسن نے فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں ایک بار پھر آواز بلند کر دی
ہالی ووڈ اداکارہ سنتھیا نکسن نے فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں ایک بار پھر آواز بلند کر دی ہے۔
حال ہی میں ہالی ووڈ اداکارہ سنتھیا نکسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی ایک پوسٹ میں لکھا کہ “غزہ میں اسرائیل کے دائیں بازو کی حکومت کے ہاتھوں قتل کیے جانے والوں میں 44 فیصد بچے اور شیر خوار ہیں، جیسا کہ اقوام متحدہ کے ایک گہرے تجزیے میں ظاہر ہوا ہے۔ اپنے امریکی سینیٹر سے رابطہ کریں اور انہیں کہیں کہ وہ اسرائیل کو ہتھیار بھیجنا بند کریں، جو معصوم شہریوں کے قتل کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ یہ امریکی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔”
انہوں نے فالورز کو یاد دلایا کہ بدھ کے روز سینیٹ نے تاریخ میں پہلی بار اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے ووٹنگ کی۔
اداکارہ نے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ “اپنے سینیٹر کو کہیں کہ ہمارے ٹیکس کے پیسے زندگیوں کو بچانے کے لیے استعمال ہوں، قتل کے لیے نہیں۔”