پی ٹی آئی احتجاج کی تاریخ سے ایک روز قبل محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سے رابطہ


وزیر داخلہ محسن نقوی نے خبردار کیا ہے کہ اس بار جو اسلام آباد آئے گا بچ کر نہیں جائےگا، آنسو گیس تو چلے گی ہی گرفتاریاں بھی کرنی ہیں۔
اسلام آباد پولیس لائنز میں سپاہیوں سے خطاب کے دوران اسلام آباد پولیس کو پکڑ دھکڑ کی ہدایت کردی اور کہا کہ اسلام آباد کو محفوظ رکھنے کے لیےٹیم کی طرح مل کر کام کرنا ہے۔
دوسری جانب رہنما ن لیگ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی گھر والی ملک کا تماشا بنا رہے ہیں بشری بی بی کا بیان بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس بیان پر انہیں شرم آنی چاہیے، تحریک انصاف کی قیادت گھریلو اور غیر سیاسی خواتین کے ہاتھوں میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ دوست ممالک کو نشانہ بنایا یہ پاکستان کو دیوالیہ کرنا چاہتے ہیں جھوٹا بیانیہ بنانا ان کی عادت ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles