آج کل کی نسل شارٹ کٹ پر یقین رکھتی ہے، اداکارہ لیلیٰ زبیری


آج کل کی نسل شارٹ کٹ پر یقین رکھتی ہے، اداکارہ لیلیٰ زبیری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے کہا ہے کہ آج کل کی نسل شارٹ کٹ پر یقین رکھتی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف و سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انڈسٹری کے نئے اور پرانے فنکاروں کے درمیان فرق پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ آج کل کی اداکارائیں بہت جلد خود کو ’ڈیوا‘ سمجھنے لگتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنا بعض اوقات مشکل ہو جاتا ہے جبکہ کچھ ہیروز بھی ایسے ہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ایسا کچھ نہیں تھا، ہمیں شہرت کی خواہش نہیں تھی، بلکہ کام کا جنون تھا، یہ جنون آج کل کی اداکاراؤں میں نہیں ہے، آج کل کی نسل شارٹ کٹ پر یقین رکھتی ہے۔

لیلیٰ زبیری نے کہا کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ سینئر فنکار سیٹ پر آ جاتے ہیں اور مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ غائب ہیں۔

اداکارہ کا مزید بتایا کہ ان کا کچھ پتہ ہی نہیں ہوتا یا پھر جب پروڈکشن کی گاڑی پک اینڈ ڈراپ دیتی ہے تو بعض اداکارائیں ایسی ہوتی ہیں جو کہتی ہیں کہ ہمیں اکیلے جانا ہے، کوئی اور ہماری گاڑی میں نہیں جائے گا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles