سیف علی خان پر حملہ؛ اہلیہ کرینہ نے اپنا پہلا بیان جاری کردیا
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے شوہر پر چاقو سے ہونے والے حملے پر خاموشی توڑ دی۔
معروف اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام پر جمعرات کو پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی جس میں انکا کہنا تھا کہ آج ہمارے لیے ایک چیلنجنگ دن ہے، مسلسل اسکروٹنی زیادہ ہوگئی ہے جو کہ ہمارے خاندان کے لیے ایک خطرہ بن رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ مسلسل قیاس آرائیوں اور کوریج سے گریز کریں۔ تاہم اسکے باوجود ہم اس مشکل وقت میں آپ کے احساس اور تعاون پر شکر گزار ہیں۔
کرینہ کپور نے کہا کہ برائے مہربانی ہماری حدود کا احترام کیا جائے اور ہمیں اسپیس دیا جائے۔