بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے
بھارتی اداکار سدیپ پانڈے دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار سدیپ پانڈے بھوجپوری فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے کافی مشہور تھے۔

سدیپ پانڈے کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا جارہا ہے، اس حوالے سے ان کے اہل خانہ نے فی الحال کوئی بیان نہیں دیا۔
دوسری جانب اداکار کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداح دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔