’یہ میرا شو ہے، لیکن اگر ہانیہ اسٹیج پر آگئی تو یہ شو اس کا ہو جائے گا ‘
بھارتی ریپر بادشاہ نے کانسرٹ کے دوران کہا کہ یہ میرا شو ہے، لیکن اگر ہانیہ اسٹیج پر آگئی تو یہ شو اس کا ہو جائے گا۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو کینیڈا میں بادشاہ کے کانسرٹ میں دیکھا گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بادشاہ کی پرفارمنس کے دوران مداحوں نے “ہانیہ، ہانیہ” کے نعرے لگائے۔ بادشاہ نے گانے کو روک کر مذاق میں کہا “یہ میرا شو ہے، لیکن اگر ہانیہ اسٹیج پر آگئی تو یہ شو اس کا ہو جائے گا۔”
یاد رہے کہ ہانیہ عامر اور بادشاہ کی دوستی پہلے بھی دونوں ممالک کے مداحوں میں موضوعِ بحث رہی ہے۔ دونوں ستارے مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھے جا چکے ہیں، اور ان کی ویڈیوز اکثر وائرل ہو جاتی ہیں۔