تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ کے معروف اداکار اسپتال میں داخل
بھارت کے مقبول ٹی وی ڈرامہ ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کے معروف اداکار گروچرن سنگھ اسپتال میں داخل ہوگئے۔
حال ہی میں گروچرن سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ ’حالت بہت زیادہ خراب ہو گئی ہے۔ گرو گوبند سنگھ مہاراج جی کے گُرپورب کی لاکھوں مبارکباد۔ ہم دیر سے آپ سے بات کر رہے ہیں کیونکہ ہماری طبیعت خراب تھی۔‘
ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں گروچرن نے لکھا کہ ’گرو گوبند سنگھ جی کے گُرپورب کے دن انہیں نئی زندگی ملی۔ انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گرو صاحب کی مہربانی سے وہ آج زندہ ہیں‘۔اداکار نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ واہگرو سب پر مہربان رہیں۔
واضح رہے کہ گروچرن سنگھ نے 2012 میں ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ چھوڑ دیا تھا اداکار کے مطابق شو کے پروڈیوسرز نے انہیں بغیر اطلاع دیے شو سے نکال دیا تھا۔