بھارتی بحریہ کی نا اہلی کا ایک اور کارنامہ، آبدوز مچھیروں کی کشتی سے ٹکراگئی – World

بھارتی بحریہ کی نا اہلی کا ایک کارنامہ دنیا کے سامنے آگیا۔ بھارتی بحریہ کی سب میرین گوا کے ساحل سے 70 میل دور مارتھوما نامی ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گئی۔

کشتی پر 13 ماہی گیر سوار تھے۔ بھارتی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کی جانب سے سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

متاثرہ ماہی گیروں میں سے 11 کو تلاش کیا جا چکا ہے تاہم ان کے زندہ یا مردہ ہونے سے متعلق معلومات منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔ لاپتہ 2 ماہی گیروں کی تلاش تاحال جاری ہے۔

واقعہ 21 نومبر کو گوا کے ساحل سے 70 سمندری میل دور پیش آیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles