
اسّی گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو تحصیل ٹل سے کرم کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت حساس علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔
پیر کو ٹل سے پاراچنار اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروریات زندگی پر مشتمل ٹرکوں کے کانوائے روانہ کرنے کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ صوبائی حکومتت کے مطابق 80 گاڑیوں پر مشتمل امدادی قافلہ آج پاراچنار پہنچ جائے گا۔
پولیس کے مطابق پاراچنار میں جاری دھرنا ملتوی کردیا گیا ہے اور شرکاء نے روڈ کو آمد و رفت کیلئے کلیئر کر دیا ہے۔
صدر انجمن تاجران کے مطابق 80 گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں تمام سامان تاجر برادری کا ہے، حکومت اس کو امدادی قافلہ سمجھ رہی ہے لیکن اس میں ایک گاڑی بھی حکومت کی نہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ روڈ کلیئر ہوتے ہی چھپری سے پاراچنار کی جانب قافلہ روانہ کیا جائے گا۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریات پورا کرنے اور قافلہ پاراچنار پہنچانے کیلئے حساس علاقوں میں کرفیو نافذ ہوگا۔
{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>
پولیس کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پانچ افراد سے زیادہ اجتماع اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے۔