پی سی بی کے سی او او ⁩سمیر احمد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ڈائریکٹر مقرر – Sports

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سمیر احمد کو پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سمیر احمد ایک غیر معمولی منظم پروفیشنل ہیں جن میں انتظامی مہارت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے لیے غیر متزلزل جذبہ موجود ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کے لیے ناقابل فراموش آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ممکن بنائیں گے، یہ ایونٹ پاکستان کی عالمی معیار کی کرکٹ کی میزبانی کی صلاحیت کو ظاہر کرے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے کھلاڑیوں اور شائقین کا خیرمقدم کرتے ہوئے یہ ان کے لیے ایک خوبصورت تجربہ ہوگا کہ وہ کھیل کے لیے اس ملک کے جذبے اور مشہور مہمان نوازی کو دیکھ سکیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان کی حالیہ تاریخ میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کے طور پر ایک تاریخی سنگ میل ہے اور عالمی کرکٹ برادری اس بات کا یقین کرسکتی ہے کہ سمیراحمد کی قیادت میں یہ ایونٹ پاکستان کے شاندار معیار کے مطابق ہوگا۔

مزید خبریں :

Popular Articles