
شہر قائد کے ساحل پر پاکستان کی سب سے بڑی اور عالمی معیار کی میراتھن میں پشاورکا پرجوش نوجوان 42 کلومیٹرکا فاصلہ 2 گھنٹے 29 منٹ اور 58 سیکنڈ میں طے کرکے فاتح بن گیا۔
سی ویو میں ’نشانِ پاکستان‘ پر منعقد کی جانے والی میراتھن کو ورلڈ ایتھلیٹکس کی منظوری بھی حاصل تھی۔ ریس میں ملکی اور غیر ملکی ایتھلیٹس کے علاوہ سیاسی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، میراتھن میں فل میراتھن، ہاف میراتھن، 10 کلومیٹر ریلے اور 5 کلو میٹر فن ریس بھی شامل تھی۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان ٹیم فالو آن کا شکار
فل میراتھن میں پشاور کے اسرار خٹک 40 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 29 منٹ اور 58 سیکنڈ میں طے کرکے 5 لاکھ روپے انعام جیتا جبکہ بہاولپور کے محمد ریاض دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 32 منٹ 10 سیکنڈ میں طے کیا۔
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>
ہاف میراتھن ساہیوال کے محمد اختر نے جیتی،نوجوان کھلاڑی نے 21 اعشاریہ پانچ کلومیٹرکا فاصلہ ایک گھنٹے 12 منٹ آٹھ سیکنڈ میں طے کیا اور 50 ہزار روپے انعام کے حق دار ٹھہرے۔
ہاف میراتھن میں سیالکوٹ کے محمد قاسم نے دوسری پوزیشن حاصل کی، قاسم نے فاصلہ ایک گھنٹہ 12 منٹ 53 سیکنڈز میں طے کیا، جبکہ اٹک کے محمد عثمان فاصلہ ایک گھنٹہ 14منٹ 13 سیکنڈ میں طے کرتے ہوئے تیسری پوزیشن پر رہے۔ گرلز کیٹیگری میں گلگت کی ممتاز نعمت فاتح قرار پائیں۔
صائم ایوب کو فوری علاج کیلئے کس ملک بھیجا جا رہا ہے؟ محسن نقوی نے بتا دیا
میراتھن میں شرکت کے لیے اسلام آباد اور کوئٹہ سے رنرز گروپ بھی کراچی پہنچے تھے، غیر ملکی ایتھلیٹس نے میراتھن میں شرکت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔