انٹر سال اول کے بدترین نتائج کا اعلان ، چیئرمین بورڈ کو ہٹا دیا گیا


انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی کی جانب سے تاریخ کے بدترین نتائج کا اعلان کردیا گیا، چیئرمین بورڈ کوعہدے سے فارغ کرتے ہوئے اضافی چارج چیئرمین میٹرک بورڈ کے حوالے کردیا گیا، پی ٹی آئی نے انٹرکے نتائج پرعدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔
سندھ حکومت نے انٹر بورڈ کے چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر امیرحسین کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا کر بغیر اجازت بیرون ملک دورے پر جانے پر ان سے وضاحت طلب کر لی گئی، جبکہ انٹر بورڈ کا اضافی چارج چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ کو دیدیا گیا۔
جاری نتائج کے مطابق پری میڈیکل میں 33 فیصد طلبہ پاس ہوسکے، پری انجیئنرنگ میں29 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی، انٹر سال اول کے نتائج کے مطابق طلبہ میں کامیابی کا تناسب انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا۔
انٹر سائنس پری میڈیکل گروپ کے نتائج
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے نتائج کے مطابق سائنس پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 30 ہزار528 امیدوار شریک ہوئے، صرف 35 فیصد 10ہزار 914 امیدوار تمام 6 پرچوں میں 4 ہزار 5 امیدوار 5 پرچوں میں، 3 ہزار 429 چار، 4 ہزار 99 تین پرچوں ، 3ہزار 598 دو پرچوں میں جبکہ 2 ہزار 476 ایک پرچے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات کے نتائج کیا رہے؟
سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 22ہزار 973 امیدواروں نے شرکت کی، ان امتحانات 29فیصد 6 ہزار 674 امیدواروں نے چھ پرچوں میں، 2ہزار 715 پانچ پرچوں میں 2ہزار 866 چار پرچوں، 3 ہزار 486 تین پرچوں میں 2 ہزار 831 دو پرچوں میں جبکہ 2 ہزار 281 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔
جنرل گروپ کے امتحانات میں 17ہزار 375 امیدوار شریک
سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 17ہزار 375 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، ان امتحانات میں 6 ہزار 282 امیدواروں نے تمام چھ پرچوں، 3 ہزار 215 پانچ پرچوں میں، 3ہزار 225 چار پرچوں میں، 1ہزار 890 تین پرچوں میں 1ہزار 340 دو پرچوں میں جبکہ 881 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔
آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 552 امیدوار6 پرچوں میں کامیاب
آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 2 ہزار 80 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، امتحانات میں 552 امیدوار تمام چھ پرچوں، 402امیدوار پانچ پرچوں میں، 353 چار، 262 تین پرچوں میں، 192 دو پرچوں میں جبکہ 189امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
کامرس پرائیویٹ گروپ میں 1ہزار 570 امیدواروں میں سے کتنے پاس ہوئے؟
کامرس پرائیویٹ گروپ امتحانات میں 1ہزار 570 امیدواروں میں سے 490 امیدوار تمام سات پرچوں ، 337 چھ پرچوں میں، 218 پانچ پرچوں میں، 144 چار پرچوں، 142 تین پرچوں میں، 92دو پرچوں میں جبکہ 96امیدوار ایک پرچے میں پاس ہوئے ہیں۔
انٹر ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانی نتائج
ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 190امیدواروں نے شرکت کی، جس میں سے 75امیدوار سات پرچوں ، 41 چھ پرچوں میں، 21 پانچ پرچوں میں، 13 چار پرچوں میں، 11تین پرچوں میں 10 دو پرچوں میں اور 9 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔
انٹر حصہ اول کے نتائج میرٹ کے مطابق ہیں، چیئرمین
چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر امیر حسین کا کہنا ہے کہ طلبہ کے تحفظات پر مطمئن کرنے کیلئے تیار ہیں، انٹر حصہ اول کے نتائج میرٹ کے مطابق ہیں، شکایات کے بعد مکمل جانچ پڑتال کی گئی، اسسمنٹ میرٹ اور قانون کے مطابق پائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ نتائج سے غیرمطمئن طلبہ اسکروٹنی فارم جمع کرائیں، طلبہ کو جوابی کاپیاں بھی دکھائی جاسکتی ہیں، طلبہ کے والدین کے ساتھ مرضی کا کوئی پروفیسر بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
کمزور تعلیمی کارکردگی نے اعلیٰ تعلیم کے مواقع محدود کر دیئے، تعلیمی ماہرین
انٹر کے حالیہ نتائج پر تعلیمی ماہرین نے انٹر کے نتائج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی بڑی تعداد میں ناکامی تعلیمی معیار پر سوال ہے، کمزور تعلیمی کارکردگی نے اعلیٰ تعلیم کے مواقع محدود کر دیئے ہیں۔
تعلیمی ماہرین نے کہا کہ طلبہ معیاری جامعات میں داخلہ لینے سے محروم ہوگئے ہیں، کورونا کے بعد سے شہر کی کئی جامعات میں داخلے انٹر سال اول کی بنیاد پر دئیے جاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی میں داخلے کے لیے طلبہ کا سال اول میں 60 فیصد نمبر لینا ضروری ہے، ناقص نتائج کے باعث طلبہ کا تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے۔
ماہرین تعلیم نے مزید کہا کہ انٹر پری میڈیکل میں 19 ہزار طلبہ فیل ہوگئے، پری انجینئرنگ میں 22 ہزار میں سے صرف 6 ہزار طلبہ کامیاب ہوسکے۔
پی ٹی آئی نے انٹربورڈ کے بدترین نتائج پرعدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا
پی ٹی آئی کے رہنما رضوان خانزادہ نے انٹرکے حالیہ نتائج کو متنازع قراردیتےعدالتی کمیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بچوں سے مستقبل سے کھیلنے کی سازش مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم بچوں کے مستقبل پر سیاست کر رہے ہیں، یہ دونوں جماعتیں اپنی سیاسی چالوں کے ذریعے کراچی کے تعلیمی نظام تباہ کر رہی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles