کراچی: ایڈمن سوسائٹی عمارت حادثہ، ملبے سے مزید 2 لاشیں برآمد، اموات 6 ہوگئیں


کراچی کی ایڈمنسٹریٹو ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت گرنے کے افسوس ناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی، جبکہ 14 افراد زخمی اور 13 تاحال لاپتا ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے اب تک 6 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، جبکہ 14 زخمیوں کو بھی نکالا گیا ہے۔ ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں غیر معمولی احتیاط برتی جا رہی ہے اور ہیوی مشینری کے بجائے دستی طریقے سے ملبہ ہٹانے اور تلاش پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بھاری مشینری کے استعمال سے ملبے تلے موجود لاشوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ عمارت کا باقی ماندہ ڈھانچا بھی مزید منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت گرنے سے کچھ دیر قبل ہلنا شروع ہوگئی تھی۔ حادثے کے وقت مزدور پانچویں منزل پر کام کر رہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکے جیسی آواز کے ساتھ عمارت منہدم ہوگئی اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔
یاد رہے کہ کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمنسٹریٹو ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کے بلاک 4 میں زیرتعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئی تھیں، گرنے والی عمارت 600 گز کے پلاٹ پر تعمیر کی گئی تھی۔
ریسکیو حکام کے مطابق 6 منزلہ عمارت گرنے سے قبل ہلنا شروع ہوگئی تھی، مزدور پانچویں منزل پر کام کر رہے تھے کہ عمارت ایک زوردار دھماکے سےگرگئی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles