
وفاقی حکومت نے اگلے ایک روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے مسلسل دوسرے روز بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے کمی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے کی کمی کردی ہے۔
وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 26 نومبر تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔