سندھ بھر میں آٹے کے نئے سرکاری نرخ مقرر، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ خوراک سندھ نے صوبے بھر میں آٹے کے نئے سرکاری نرخ مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 10 کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 1380 روپے جب کہ ریٹیل قیمت 1450 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیش کے مطابق 5 کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 690 روپے اور ریٹیل قیمت 750 روپے مقرر کی گئی جب کہ ایک کلو آٹے کی ایکس مل قیمت 138 روپے جب کہ ریٹیل قیمت 145 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کے نئے سرکاری نرخ فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور 31 جنوری 2027 تک برقرار رہیں گے۔

دوسری جانب ‏سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں آٹے کا سرکاری نرخ 138 روپے فی کلو مقرر کیے جانے کے باوجود کراچی کے بازاروں میں مختلف اقسام کا آٹا 210 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے حکومت نے قیمت میں کمی کا اعلان تو کردیا، عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles