امریکی وزیر خزانہ نے ایران کو ’ڈوبتا ہوا جہاز‘ قرار دے دیا

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحری ناکہ بندی ’اکنامک آؤٹ کاسٹ‘ کے بعد سے اب تک ایران ایک بھی آئل ٹینکر لوڈ نہیں کر سکا ہے۔

اسکاٹ بیسنٹ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ایران کی معاشی صورت حال سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس فروخت کے لیے اب ایک قطرہ تیل بھی موجود نہیں ہے۔

امریکی وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں ایرانی حکومت کو ’ڈوبتا ہوا جہاز‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکی اقدامات نے ایران کی تیل کی تجارت کو شدید متاثر کیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles