ایم کیو ایم نے 29 نومبر کو کراچی میں ریلی اور جلسے کی اجازت مانگ لی


ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کو کراچی میں شاہراہِ فیصل پر ریلی نکالنے اور مزارِ قائد سے متصل باغِ جناح میں جلسہ کرنے کے لیے کمشنر کراچی کو باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔
ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی طہٰ احمد خان نے درخواست میں دونوں اجتماعات کے انعقاد کے لیے اجازت نامہ (این او سی) جاری کرنے اور جلسے کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامی و سکیورٹی تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
طہٰ احمد خان کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ 29 نومبر کو شاہراہِ فیصل پر ریلی نکالی جائے گی، جس کے بعد مزارِ قائد سے متصل باغِ جناح میں عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
ایم کیو ایم پاکستان نے کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ جلسے اور ریلی کے پُرامن انعقاد کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں اور سکیورٹی سمیت انتظامی تعاون فراہم کیا جائے۔
واضح رہے کہ سندھ ترقی پسند پارٹی اور دیگر قوم پرست جماعتوں نے بھی 29 نومبر کو شاہراہِ فیصل پر ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک وفد نے ممکنہ تصادم کے خدشے کے پیش نظر ایم کیو ایم پاکستان سے ریلی ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
ایم کیو ایم نے اس درخواست پر پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ تاہم اب پارٹی کی جانب سے ریلی اور جلسے کے انعقاد کے لیے کمشنر کراچی کو باضابطہ درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles