
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا کے 5 آرڈیننسز اور 12 بلوں کی منظوری دے دی ہے۔
ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا کے 5 آرڈیننس کی منظوری دی ہے، خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع) اور خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع کے علاوہ) کی منظوری دے دی گئی۔
صدر مملکت نے خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) (ترمیمی) آرڈیننس 2026 اور خیبر پختونخوا سوسائٹیز (رجسٹریشن) (ترمیمی) آرڈیننس 2026 کی بھی منظوری دے دی جب کہ خیبر پختونخوا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر (تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات) آرڈیننس 2026 کی منظوری بھی دے دی گئی۔
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) (ترمیمی) آرڈیننس 2026، خیبر پختونخوا سوسائٹیز (رجسٹریشن) (ترمیمی) آرڈیننس 2026، خیبر پختونخوا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر (تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات) آرڈیننس 2026 بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مختلف شعبوں سے متعلق 12 بلوں کی منظوری دے دی، منظور کیے گئے بلوں میں اعلیٰ تعلیم، تعلیمی اداروں، سائنسی تحقیق، ثقافت، مذہبی امور اور سیاحت سے متعلق قوانین میں ترامیم شامل ہیں۔
صدرِ مملکت نے آرکائیول میٹیریل (تحفظ اور برآمدات پر کنٹرول) (ترمیمی) بل 2026، پاکستان اسٹڈی سینٹرز (ترمیمی) بل 2026، ایریا آف سٹڈی سینٹرز (ترمیمی) بل 2026 اور سینٹرز آف ایکسی لینس (ترمیمی) بل 2026 کی منظوری دی۔
اسی طرح فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) بل 2026 اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ترمیمی) بل 2026 بھی منظور کر لیے گئے جب کہ نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ (ترمیمی) بل 2026 اور نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 کی بھی منظوری دی گئی۔
صدرِ مملکت نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی (ترمیمی) بل 2026، این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان (ترمیمی) بل 2026، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2026 اور پاکستان ٹورسٹ گائیڈز (ترمیمی) بل 2026 کی بھی منظوری دے دی۔