پاکستانی وفد کو بھارت بھیجنے کا اعلان، قیادت کون کرے گا؟


پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تہذیبی مکالمے کے پہلے فورم میں شرکت کے لیے وفد بھارت بھیجنے کا اعلان کردیا ہے، جس کی قیادت وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایس سی او تہذیبی مکالمے کا پہلا فورم 20 سے 22 نومبر تک نئی دہلی میں منعقد ہوگا، جس میں پاکستانی وفد مختلف موضوعاتی اجلاسوں میں بھی شرکت کرے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر مصدق ملک فورم میں تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی اہمیت پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور سفارتکاری کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کریں گے۔
وفاقی وزیر ایس سی او میں پاکستان کے تعمیری کردار کے ساتھ ملک کے متنوع تہذیبی اور ثقافتی ورثے پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles