پنڈی ٹیسٹ کا آخری روز شروع، پاکستان کو سری لنکا کے خلاف 60 رنز کی برتری

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے آخری روز کھیل کا آغاز ہوگیا ہے، دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے آخری روز کا کھیل شروع ہوگیا ہے۔ کھیل کے آغاز پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری رکھی ہوئی ہے، پاکستان کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ اذان اویس 22 جبکہ محمد طحہٰ 24 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ جبکہ طیب عارف گزشتہ روز 11 رنز پر ہی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔

اس وقت بابر اعظم اور سعود شکیل کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 434 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم نے 446 رنز اسکور کرکے 12 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔

ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان کی جانب سے طیب عارف 11 رنز بنا کر فرنینڈو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے تھے۔

سری لنکا کی پہلی اننگز میں کپتان کوشل مینڈس نے 119 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ دھنانجایا ڈی سلوا 167 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 سری لنکن کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قومی ٹیم کی پہلی اننگز میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 93 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles