خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی پالیسی اب کابل نہیں، اسلام آباد سے آئے گی، فیصل کریم کنڈی


خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کی سکیورٹی پالیسی اب جلال آباد، قندھار یا کابل سے نہیں بلکہ اسلام آباد سے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے صوبے میں زیرو ٹالرینس پالیسی نافذ ہے۔
پشاور میں اتوار کو ایک پریس کانفرنس کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریاست، آئین اور قانون کو تسلیم نہ کرنے والوں اور ہتھیار اٹھانے والے عناصر سے مذاکرات نہیں ہوں گے، بلکہ انہیں ان ہی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابقہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے معاملے پر غیر سنجیدہ تھی اور اس نے مقصد کے لیے وفاقی حکومت کا ساتھ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا ’اس جنگ میں شکست ہماری ڈکشنری میں نہیں ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں اب نہ صرف سیکیورٹی کی مکمل سیاسی ذمہ داری قبول کی جائے گی بلکہ پولیس کو ہرممکن سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles