
ایبٹ آباد میں ہزارہ موٹروے پر مسافر کوچ اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد شہر کے دو بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے مطابق حادثے کے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حادثے کے بعد بے نظیر شہید اسپتال اور ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تاکہ زخمیوں کو فوری طبی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔
حادثے کی وجوہات اور جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔