
امریکا میں وسط مدتی انتخانات میں ریاست فلوریڈا سے ڈیموکریٹ امیدوار ڈیبی واسرمین شلٹز نے ایوانِ نمائندگان کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسلسل 12ویں مرتبہ کانگریس کی نشست جیت لی ہے۔
امریکی میڈیا ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایوانِ نمائندگان کے انتخابات میں ریاست فلوریڈا سے ڈیموکریٹ امیدوار ڈیبی واسرمین شلٹز کی کامیابی کی پیش گوئی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈیبی واسرمین شلٹز ری پبلکن امیدوار برینٹ اینڈرسن کو شکست دے کر مسلسل 12ویں مرتبہ کانگریس کی نشست پر کامیاب ہوئی ہیں۔
ڈیبی واسرمین شلٹز اس سے قبل ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کی چیئرپرسن بھی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے اس انتخاب میں ایک نئے کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے امیدوار بننے کا فیصلہ کیا تھا، جو ان کے لیے کامیاب ثابت ہوا اور وہ ایک مرتبہ پھر ایوانِ نمائندگان کی رکن منتخب ہو گئیں۔