شاہ ویر کادوانی کی نئی تصاویر پر طنزیہ تبصرے؛ صارفین کو ارجن کپور یاد آگئے

شاہ ویر کادوانی کی نئی تصاویر پر طنزیہ تبصرے؛ صارفین کو ارجن کپور یاد آگئے

شاہ ویر کادوانی کو عینا آصف کے ساتھ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار شاہ ویر کادوانی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید اور طنزیہ تبصروں کی زد میں آگئے۔ اس بار ان کی نئی تصاویر پر صارفین نے انہیں بالی ووڈ اداکار ارجن کپور سے ملانا شروع کردیا۔

حال ہی میں شاہ ویر کادوانی نے انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے کی ساتھی اداکارہ عینا آصف کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں دونوں فنکار مختلف انداز میں پوز دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تصاویر میں شاہ ویر کادوانی سیاہ رنگ کے سوٹ میں ملبوس ہیں جبکہ عینا آصف ہلکے نیلے رنگ کے لباس میں نظر آرہی ہیں۔ یہ تصاویر ڈرامے کی نئی قسط کی شوٹنگ کے دوران بنائے گئے مناظر پر مشتمل ہیں۔

تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی صارفین نے شاہ ویر کادوانی کے انداز اور اداکاری پر تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’یہ واحد شخص ہے جو ارجن کپور کو آسانی سے شکست دے سکتا ہے‘ جبکہ ایک دوسرے صارف نے تبصرہ کیا کہ ’بھائی، آپ نے تو رونگٹے کھڑے کر دیے‘۔

تاہم جہاں بعض صارفین نے اداکار پر تنقید کی وہیں ان کے مداح بھی حمایت میں سامنے آئے اور ان کے انداز و شخصیت کو سراہا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles