سہ ملکی سیریز: سری لنکا کے خلاف ہیری بروک کی شاندار سنچری

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، انگلش ٹیم نے 44 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنالیے ہیں۔

جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، جہاں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیتنے کے بعد انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے بہتر کارکردگی دکھانے اور سیریز میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

میچ سے قبل انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشنز کیے۔

اس دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر توجہ دی اور میچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ مقابلہ ٹورنامنٹ کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

واضح رہے اس سے قبل سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو باآسانی 87 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیریز میں مسلسل دوسری فتح اپنے نام کی تھی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles