امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور رہنے کا اعلان کردیا، وجہ کیا ہے؟
’ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے‘
بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مجھے چند روز آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے باعث میں کچھ وقت کے لیے سوشل میڈیا دور رہوں گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 84 سالہ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ صحت یابی کے لیے مجھے چند دن آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
T 5889,10,11,12 – apologies .. क्षमा प्रार्थी हूँ, कुछ दिनों के लिए आराम और सँवरने का समय निकालने को कहा गया है सो कुछ लिख नहीं पा रहा हूँ ..
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) October 21, 2026
امیتابھ بچن نے اپنی پوسٹ میں آرام کی ضرورت کا ذکر کیا تاہم اپنی طبیعت کی خرابی کی وجہ یا صحت سے متعلق مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ معروف ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن نے اپنے گھٹنے پر چوٹ لگنے کا انکشاف کیا تھا۔ شوٹنگ کے دوران پھسل کر گرنے سے ان کا بایاں گھٹنا زخمی ہوگیا تھا۔
اس وقت امیتابھ بچن نے مداحوں کو یقین دلایا تھا کہ چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے تاہم ان کی حالیہ پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے آرام کا مشورہ اسی چوٹ کے تناظر میں دیا گیا ہے یا اس کی کوئی اور وجہ ہے۔