اقرار الحسن کو ریلیف نہ مل سکا، ضمانت کی درخواست مسترد
عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن اس وقت عدالتی ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں
کراچی کی سٹی کورٹ نے عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ریلیف نہیں مل سکا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی جانب سے ریاست مخالف مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے متعلق مقدمے میں اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی ہے۔
اقرار الحسن اس وقت عدالتی ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں اور ان کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔