تیسرا ٹی 20: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

تیسرے ٹی 20 میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے، پاکستان کی قیادت صاحبزادہ فرحان کررہے ہیں جب کہ سری لنکن ٹیم کی کپتانی کوشل مینڈس کے پاس ہے۔

میچ کا ٹاس سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ اس موقع پر سری لنکن کپتان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے آج کا میچ جیتیں۔

آخری ٹی 20 میچ کے لیے قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، صائم ایوب، نسیم شاہ، ابرار احمد اور شاداب خان کی جگہ عرفات منہاس، عبدالصمد، سفیان مقیم اور رضا اللہ کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ

پاکستان کی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان (کپتان)، فخر زمان، معاذ صداقت، حسن نواز، عبدالصمد، خواجہ نافع، محمد عمران، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

ابرار احمد، عرفات منہاس،

سری لنکن ٹیم میں کوشل مینڈس، ساہان آراچیگے، دشمنتھا چمیرا، بنورا فرنینڈو، ایشان مالنگا، کمیندو مینڈس، کامل مشارا، داسن شناکا، سینیث جے وردنے، مہیش تھیکشانا، نووان تھشارا، لاہرو اودارا، وجے کانتھ وجے اسکنتھ، دونتھ ویلالاگے اور چمندو وکرما سنگھے شامل ہیں۔

جس میں قومی ٹیم کی نظریں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرنے پر مرکوز ہیں۔

قومی ٹیم نے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں 82 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرلی تھی۔

سیریز کے آخری میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سفیان مقیم اور عرفات منہاس کو پلیئنگ الیون میں شامل کرکے موقع دیا جا سکتا ہے۔

پاکستانی ٹیم پہلے ہی سیریز جیت چکی ہے، تاہم تیسرے میچ میں کامیابی کے ساتھ شاہین سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیں گے۔

دوسری جانب سری لنکن ٹیم آخری میچ جیت کر سیریز کا اختتام کامیابی کے ساتھ کرنے کی کوشش کرے گی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles