
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کردیا، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں عزمِ استحکام ویژن کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سات خوارج کو ہلاک کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام ویژن کے تحت جاری کارروائیوں میں خوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے ہیں۔