ایرانی صدر کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات، جنگ اور معاشی چیلنجز پر گفتگو

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں جنگ کے علاوہ ملک کو درپیش مسائل، عوام کی معاشی ضروریات اور مستقبل کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔

ایرانی نیم سرکاری خبر ایجنسی مہر نیوز کے مطابق یہ ملاقات صدر مسعود پزشکیان کے دورِ صدارت کو تین سال مکمل ہونے کے موقع پر ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اور مسعود پزشکیان نے ملک کو درپیش مسائل اور مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ خاص طور پر عوام کی معاشی ضروریات پوری کرنے اور روزگار سے متعلق مسائل پر گفتگو کی گئی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles