
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی پیشگوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، چترال، دیر، سوات، کوہستان اور شانگلہ میں بارش کا امکان ہے، جبکہ ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، بٹگرام، مہمند، خیبر اور مانسہرہ میں بھی بارش متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق اورکزئی اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہنگو، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور بنوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی و جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز تخت بھائی میں سب سے زیادہ 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کاکول میں 16، اپر دیر میں 3، جبکہ پارا چنار اور کالام میں ایک ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
چترال میں درجہ حرارت 34 ڈگری جبکہ بنوں میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔